
ڈاکٹر نفیس احمد خاں کو باوقار ایف آئی سی ایس فیلوشپ سے نوازا گیا
علی گڑھ، 15 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ پلمونری میڈیسن کے ممتاز معالج ڈاکٹر نفیس احمد خاں کو جئے پور میں منعقدہ نیپکون 2025 میں فیلوشپ آف انڈین چیسٹ سوسائٹی سے نوازا گیا۔ یہ فیلوشپ ملک میں پلمونری میڈیسن کے شعبے کا ایک معتبر ترین اعزاز سمجھا جاتا ہے، جو ان معالجین کو عطا کیا جاتا ہے جنہوں نے سانس کی بیماریوں کے علاج، تحقیق اور تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔
ڈاکٹر خاں نے کلینیکل کیئر، انٹروینشنل پلمونولوجی اور طبی تربیت کے شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے سوسائٹی، ساتھی معالجین اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز انہیں تحقیق کے سفر اور معیارِ طب میں مزید بہتری کے لیے حوصلہ فراہم کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ