اے ایم یو سینٹر فار ایڈلٹ ایجوکیشن میں گھریلو مصنوعات کی نمائش و فروخت
اے ایم یو سینٹر فار ایڈلٹ ایجوکیشن میں گھریلو مصنوعات کی نمائش و فروخت علی گڑھ، 15 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار ایڈلٹ ایجوکیشن اینڈ کنٹینیوئنگ ایکسٹینشن کے زیر اہتمام مرکز کی سینیئر طالبات کے ذریعہ تیار کردہ گھریلو مصنوعات کی ا
افتتاح کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر


اے ایم یو سینٹر فار ایڈلٹ ایجوکیشن میں گھریلو مصنوعات کی نمائش و فروخت

علی گڑھ، 15 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار ایڈلٹ ایجوکیشن اینڈ کنٹینیوئنگ ایکسٹینشن کے زیر اہتمام مرکز کی سینیئر طالبات کے ذریعہ تیار کردہ گھریلو مصنوعات کی ایک شاندار نمائش و فروخت کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کیا۔

افتتاح کے بعد پروفیسر گلریز نے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور شرکاء کی مہارت اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف خود انحصاری کے جذبات کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ کمیونٹی کی ترقی اور قوم سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمیم اختر نے بتایا کہ یہ نمائش سیکھنے والوں کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے، عملی تجربہ فراہم کرنے اور ان کے تیار کردہ مصنوعات کی نمائش و مارکیٹنگ کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔

نمائش میں بیڈ شیٹس، تکیہ کور، کشن کور، لیڈیز سوٹ، پٹی کوٹ، ٹراؤزر، ہینڈ میڈ بیگز، مکس فروٹ جیم، لیموں کا اچار، مکس اچار، لیموں شربت اور سبزیوں کے مختلف اچار شامل تھے، جن کی پیشکش اور پیکجنگ کو نمائش دیکھنے والوں نے سراہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande