
بھوپال، 15 نومبر(ہ س)۔
بھاوانتر یوجنا 2025 کے تحت سویا بین فروخت کرنے والے کسانوں کے لیے ہفتہ کو 4225 روپے فی کوئنٹل کا ماڈل ریٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ ماڈل ریٹ ان کسانوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنی سویا بین کی پیداوار منڈی احاطوں میں فروخت کی ہے۔ اسی ماڈل ریٹ کی بنیاد پر بھاوانتر کی رقم کا حساب کیا جائے گا۔
سویا بین کے ماڈل ریٹ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ پہلا ماڈل ریٹ 7 نومبر کو 4020 روپے فی کوئنٹل جاری کیا گیا تھا۔ اسی طرح 8 نومبر کو 4033 روپے، 9 اور 10 نومبر کو 4036 روپے، 11 نومبر کو 4056 روپے، 12 نومبر کو 4077 روپے، 13 نومبر کو 4130 روپے اور 14 نومبر کو 4184 روپے فی کوئنٹل کا ماڈل ریٹ جاری ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن