
ممبئی، 15 نومبر (ہ
س)۔
وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے نیشنلسٹ کانگریس
پارٹی کے سربراہ شرد پوار کے بہار اسمبلی انتخابات سے متعلق الزامات کو ’’غیر ذمہ
دارانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس وقت تک عوامی حمایت حاصل نہیں
کر سکتیں جب تک وہ اپنی کارکردگی کا ایماندارانہ جائزہ نہیں لیتیں۔
ہفتہ کو میڈیا
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن پارٹیوں کے پاس بھی
عوامی بہبود کے لیے کام کرنے کے بھرپور مواقع تھے، لیکن وہ عوامی توقعات پر پورا
نہیں اتریں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گزشتہ چند برسوں میں عوام کے مفاد میں کئی
اصلاحی اسکیمیں نافذ کیں، جن کے مثبت نتائج آج ووٹ کے ذریعے سامنے آئے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ اجیت
پوار کی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے بارے میں سوال پر فڑنویس نے وضاحت
کی کہ یہ ملاقات ریاستی انتظامی معاملات پر تھی، اس کا کسی سیاسی موضوع سے تعلق نہیں۔
بی ایم سی انتخابات
کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ ممبئی کانگریس چاہے تنہا انتخاب لڑے
یا کسی اتحاد کے ساتھ، بی جے پی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ
ممبئی کے عوام ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور بی جے پی کی کارکردگی پر بھروسہ کرتے ہیں۔
ان کے مطابق عوام نے بارہا بی جے پی کو کامیاب کرکے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ صرف
نتیجہ خیز قیادت کو ترجیح دیتے ہیں۔
شرد پوار کے اس
الزام پر کہ بہار کے انتخابات میں حکمراں جماعتوں نے خواتین کو ’’لاڑکی بہن‘‘ اسکیم
کے طرز پر مالی لالچ دیا، فڑنویس نے کہا کہ یہ بیان حقیقت کے منافی ہے۔ انہوں نے
کہا کہ عوام سیاسی پروپیگنڈے میں نہیں آتے، بلکہ وہ کام دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔
اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطیوں پر نظر ڈالے، تب ہی عوام کا اعتماد دوبارہ
حاصل کر سکے گی۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے