بھگوان برسا منڈا نے تحریک آزادی میں نیا شعور بیدار کیا: ریکھا گپتا
نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’دھرتی آبا‘ بھگوان برسا منڈا کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہفتہ کو دہلی سکریٹریٹ میں ان کی تصویر پرگلہائے عقیدت نذ کیے اور سماج اور قوم کی بہتری میں ان کی منفرد شراکت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر
Birsa Munda infused new enegy in freedom movement: Rekha Gupta


نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’دھرتی آبا‘ بھگوان برسا منڈا کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہفتہ کو دہلی سکریٹریٹ میں ان کی تصویر پرگلہائے عقیدت نذ کیے اور سماج اور قوم کی بہتری میں ان کی منفرد شراکت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ بھگوان برسا منڈا نے تحریک آزادی میں نیا شعور بیدار کیا اور قبائلی برادری کے حقوق، وقار اور ثقافتی شناخت کے تحفظ کے لیے ناقابل شکست جدوجہد کی۔ ان کی ہمت، قربانی اور قیادت قوم کا انمول اثاثہ ہے۔ ان کی جدوجہد کی کہانی نسلوں کو قوم کی تعمیر میں لگن اور خدمت کے لیے صدیوں تک جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، ”وزیر اعظم مودی کے ذریعہ بھگوان برسا منڈا کے اعزاز میں اعلان کردہ’جن جاتیہ گورو دیوس‘(قبائل کا یوم فخر) پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ دن ہمارے قبائلی ہیروز کی بہادری، ثقافت اور شراکت کو قومی شناخت دلانے کا عہد ہے۔“

اس کے علاوہ ، وزیر اعلیٰ نے دہلی سکریٹریٹ میں آچاریہ شریمد وجے ہنسرتن سوریشور مہاراج کے اعزاز میں حکومت کی طرف سے منعقدہعظیم الشان اعزازی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آٹھ -آٹھ بار 180 دنوں تک سخت تپسیا کرنا ناقابل یقین خود اعتمادی اور ناقابل برداشت صبر کا مظاہرہ کرتا ہے۔ گروجی کی تپسیا ضبط نفس، خدمت اور انسانی بہبود کا گہرا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جین منیوں کی تب-سادھنا کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔ ان کے روحانی طریقوں نے معاشرے کو ہمیشہ امن، ہمدردی اور بھائی چارے کا راستہ دکھایا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس روایت کے اندر آچاریہ ہنسرتن سوریشور جی مہاراج کی تپ شکتی ایک منفرد مثال پیش کرتی ہے۔ 180 دنوں کا مشکل براہار ورت انہوں نے آٹھویں بار مکمل کرکے انسانی زندگی میں تپسیا اور نظم و ضبط کی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ گروجی کی روحانی مشق ہمیں نئی تحریک، نئی طاقت اور زندگی پر ایک نیا نقطہ نظر فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر کابینی وزیر کپل مشرا اور جین برادری کے کئی لوگ موجود تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande