بہار اسمبلی انتخابات : کوئی 27 تو کوئی 30 ووٹوں سے جیتا
بہار اسمبلی انتخابات : کوئی 27 تو کوئی 30 ووٹوں سے جیتاپٹنہ، 15 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج کا اعلان جمعہ کی ردیرات ہو گیا، جس میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے 202 سیٹیں جیت کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے برع
بہار اسمبلی انتخابات:کوئی 27 ووٹوں سےتوکوئی 30ووٹوں سے جیتے


بہار اسمبلی انتخابات : کوئی 27 تو کوئی 30 ووٹوں سے جیتاپٹنہ، 15 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج کا اعلان جمعہ کی ردیرات ہو گیا، جس میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے 202 سیٹیں جیت کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے برعکس حزب اختلاف کے مہا گٹھ بندھن کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صرف 34 نشستوں پر سمٹ گئی۔ بہار اسمبلی انتخابات میں کچھ علاقوں میں جیت کا فرق بہت کم ووٹوں سے رہا۔ بی ایس پی کے ستیش رام گڑھ میں محض 30 ووٹوں سے جیتے جبکہ جے ڈی یو کے رادھاچرن سندیش حلقے میں محض 27 ووٹوں سے جیتے۔ وہیں، مہا گٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادو نے راگھوپور کی اپنی روایتی سیٹ کو آسانی سے برقرار رکھا۔بی جے پی 89 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ نتیش کمار کی جے ڈی یو 85 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ آر جے ڈی تیسری سب سے بڑی پارٹی ہےلیکن تیجسوی یادو کی قیادت والی آر جے ڈی صرف 25 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ کچھ نشستوں پر 1,000 سے کم ووٹوں کے فرق کے ساتھ قریبی مقابلہ دیکھا گیا۔ ان سیٹوں میں بودھ گیا، سندیش، بختیار پور، رام گڑھ اور اگیاون شامل ہیں۔آرا میں اگیاون سیٹ پر بی جے پی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم ایل) کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران کئی بار بازی الٹتی نظر آئی۔ حالانکہ بالآخر جیت بی جے پی کے مہیش پاسوان کو ہوئی، جو 95 ووٹوں سے جیت گئے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق مہیش پاسوان کو کل 69,412 ووٹ ملے جبکہ سی پی آئی (ایم ایل) کے شیو پرکاش رنجن کو 69,317 ووٹ ملے۔آر جے ڈی کے کمار سروجیت نے بودھ گیا سیٹ پر لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے امیدوار شیام دیو پاسوان کو شکست دی، 881 ووٹوں کے فرق سے جیت گئے۔ کمار سروجیت کو 100,236 ووٹ ملے، جب کہ ان کے حریف شیام دیو کو 99,355 ووٹ ملے۔مغربی چمپارن کی اس سیٹ پر کانگریس امیدوار ابھیشیک رنجن اور بی جے پی کے اوماکانت سنگھ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں کانگریس امیدوار نے 602 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ انہیں کل 87,538 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوار نے 86,936 ووٹ حاصل کئے۔سیمانچل کی فاربس گنج سیٹ پر سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں کانگریس کے امیدوار منوج وشواس نے بی جے پی کے ودیا ساگر کیشری کو 221 ووٹوں سے شکست دے کر جیت حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق منوج نے کل 120,114 ووٹ حاصل کیے، جب کہ ودیا ساگر نے 11,989 ووٹ حاصل کیے، اس طرح وہ 221 ووٹوں سے ہار گئے۔سندیش اسمبلی سیٹ پر جے ڈی یو کی رادھا چرن ساہ نے آر جے ڈی کے دیپو سنگھ کو صرف 27 ووٹوں سے شکست دی۔ رادھا چرن نے 80,598 ووٹ حاصل کیے جبکہ دیپو سنگھ نے 80,571 ووٹ حاصل کیے۔پٹنہ کی بختیار پور سیٹ پر ایک اور قریبی مقابلے میں لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے امیدوار ارون کمار نے آر جے ڈی کے انیرودھ کمار کو 981 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ارون کمار نے کل 88,520 ووٹ حاصل کیے جبکہ انیردھ کمار نے 87,539 ووٹ حاصل کیے۔آر جے ڈی کے راہل کمار نے جہان آباد اسمبلی سیٹ پر قریبی مقابلے میں جے ڈی یو کے چندیشور پرساد کو 793 ووٹوں سے شکست دی۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے راہل کمار نے 86,402 ووٹ حاصل کیے، جب کہ ان کے حریف جے ڈی یو کے چندیشور پرساد نے 85,609 ووٹ حاصل کیے۔آر جے ڈی کے فیصل رحمن نے ڈھاکہ سیٹ پر 178 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، بی جے پی کے پون کمار جیسوال کو قریبی مقابلے میں شکست دی۔ایل جے پی (آر) کی سنگیتا دیوی نے بلرام پور سیٹ پر 389 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، اپنے قریبی حریف اے آئی ایم آئی ایم کے محمد عادل حسن کو شکست دی۔رام گڑھ سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ستیش کمار سنگھ یادو نے اپنے قریبی حریف بی جے پی کے اشوک کمار سنگھ کو 30 ووٹوں سے شکست دی۔ ستیش کو کل 72,689 ووٹ ملے جبکہ اشوک کمار سنگھ کو 72,659 ووٹ ملے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande