آل انڈیا جمعیت القریش کا قومی سکریٹری بننے پر ایڈوکیٹ ضیاء الرب کا استقبال
علی گڑھ, 15 نومبر (ہ س)۔ آل انڈیا جمعیت القریشی کے معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ ضیاء الرب کو قومی سکریٹری بنائے جانے پر معروف ایکسپورٹر حاجی ظہیر قریشی کی رہائش گاہ پر قریشی برادری کی جانب سے ضیاء الرب قریشی کا استقبال کیا گیا۔ حاجی ظہیر قریشی نے ایڈ
ضیا الرب کا استقبال کرتے ہوئے قریش برادری کے لوگ


علی گڑھ, 15 نومبر (ہ س)۔ آل انڈیا جمعیت القریشی کے معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ ضیاء الرب کو قومی سکریٹری بنائے جانے پر معروف ایکسپورٹر حاجی ظہیر قریشی کی رہائش گاہ پر قریشی برادری کی جانب سے ضیاء الرب قریشی کا استقبال کیا گیا۔ حاجی ظہیر قریشی نے ایڈوکیٹ ضیاء الرب قریشی کو پگڑی پہنا کر اور قریشی برادری کی جانب سے ایڈووکیٹ ضیاء الرب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے ضیاء الرب قریشی کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ برادری کی جانب ملی عزت و احترام پر قومی سکریٹری ضیاء الرب نے کہا کہ وہ آل انڈیا جمعیت القریشی کے قومی صدرسراج الدین قریشی کی طرف سے سونپی گئی ذمہ داری کو پورا کریں گے۔ ضیاء الرب نے مزید کہا کہ قریشی برادری کو ملک میں جہیز کے خلاف جاری مہم سے آگاہ کیا جائے گا، جو کامیابی کی جانب گامزن ہے۔اس موقع پر قریشی برادری کے ضلع صدرصنعتکار حاجی ظہیر قریشی نے ضیاء الرب کو مبارکباد دی۔اس موقع پر حاجی نوشاد قریشی، محمد عرفان، عارفین قریشی، بلال قریشی، حاجی سہیل قریشی، محمد سہراب قریشی، عامر عابد، ایاز قریشی، معین احمد، آزاد قریشی، ناظم قریشی، نول قریشی کے ساتھ دیگر ذمہ داران موجود رہے۔۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande