
علی گڑھ, 15 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات کو لیکر شروع ہوئے تنازعہ میں اب ایک نیا موڑ آگیا ہے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اعظم میر خاں کے دستخط سے14 نومبر 2025 کو جاری ایک عوام الناس نوٹس کہا گیا ہے کہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنی میٹنگ جو 9 نومبر 2025 کو منعقد ہوئی میں فیصلہ کیا ہے جنرل باڈی میٹنگ 28 دسمبر 2025 کو صبح 10:30 بجے اولڈ بوائز لاج، علی گڑھ کے احاطے میں منعقد ہوگی۔ڈاکٹر اعظم میر نے بتایا کہ میٹنگ کی اطلاع بروقت دی دی جارہی ہے سبھی ممبران سے درخواشت ہے کہ وہ میٹنگ میں شریک ہوں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ