
نئی دہلی،15نومبر(ہ س) ۔ دہلی کی بارہ دری شیرافگن بلیماران میں واقع بارات گھر میں آج ایک مفت طبی یونانی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے جنرل سکریٹری حکیم سید احمد خاں کی سربراہی میں ڈاکٹر سید امتیاز حسین جیلانی، ڈاکٹر شوکت جہاں اور ڈاکٹر حشمت ظہور آرا سمیت 18 ڈاکٹروں نے شرکت کی ان میں چار خواتین ڈاکٹر بھی شامل تھیں۔ یہ کیمپ مریضوں کی جملہ بیماریوں کی جانچ اور تشخیص کرنے نیز ضروری ادویہ مفت فراہم کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا ۔ کیمپ کا انعقاد انتہائی کامیاب رہا علیم الدین اسعدی صاحب نے بتایا کہ انہیں اس کیمپ میں ایک ہزار افراد کی اس کیمپ میں آنے کی توقع تھی لیکن آج کے اس مفت طبی کیمپ میں تقریباً ایک ہزار دوسو سے زیادہ مریضوں نے اس کیمپ پر پہنچ کر استفادہ کیا ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ بہت دلچسپی اور پیشہ وارانہ مہارت سے کرکے مرض کی تشخیص کی اور دستیاب ادویہ مریضوں بلا قیمت فراہم کی گئی۔ پیر شیخ علیم الدین اسعدی نے اس کیمپ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اس طرح کے کیمپ کا انعقاد بلیماران کے دیگر علاقوں میں بھی کیا جائے گا۔ کیمپ کا انعقاد فصیل شہر کے معروف و سرکردہ سماجی کارکن پیر شیخ علیم الدین اسعدی کی سرپرستی میں علاقے کے دیگر سماجی کارکنان کے ذریعے کیا گیا تھا ۔ ان میں سید اسرار علی ،(صدر آر۔ ڈبلیو ۔اے ، بارہ دری ) ، ہفتہ روزہ ”الامان“ کے ایڈیٹر اور سوشل ورکر محمد وسیم صدیقی، افتخار علی صاحب، نعیم الدین، محمد جاوید ، محمد نسیم اور احمد نواب سمیت دیگر سماجی کارکنان شامل تھے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais