یہودی آباد کار مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے بند کریں : اسرائیلی آرمی چیف
تل ابیب ،13نومبر (ہ س )۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شہریوں پر حملے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دریں اثنا اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے یہودی آبادکاروں پر زور دے کر کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں
یہودی آباد کار مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے بند کریں : اسرائیلی آرمی چیف


تل ابیب ،13نومبر (ہ س )۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شہریوں پر حملے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دریں اثنا اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے یہودی آبادکاروں پر زور دے کر کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد واقعات کو روکیں۔

اسرائیل کے کسی اہم ذمہ دار کا یہ پہلا بیان ہے جو دو سال سے زیادہ عرصے کے دوران پہلی بار سامنے آیا ہے جس میں مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے پرتشدد واقعات کو باقاعدہ طور پر تسلیم بھی کیا گیا ہے اور ان کے بارے میں پالیسی کی تبدیلی کا شارہ بھی دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی پولیس اور فوج نے کئی یہودی آبادکاروں کو طولکرم کے علاقے سے ایسے وقت گرفتار کیا تھا جب یہودی آبادکار پرتشدد کاروائیوں اور حملوں کے لیے وہاں موجود تھے اور کئی فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے علاوہ ان کی املاک کو مسمار کیا تھا۔

فوج کی طرف سے کہا گیا کہ اس نے اس وقت اپنے فوجیوں کو طولکرم بھیجا جب اسے اطلاع ملی کہ نقاب پوش یہودی آباد کار مقامی فلسطینیوں پر حملہ آور ہوئے ہیں اور ان کی املاک کو آگ لگا رہے ہیں اور تباہ کر رہے ہیں۔فوجی بیان کے مطابق اس علاقے سے 4 زخمی فلسطینیوں کواسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آرمی چیف ایال زمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے حملوں سے آگاہ ہیں اور میں ان کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اب اسرائیلی فوج ایسے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے رویے کو بالکل برداشت نہیں کرے گی جو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہوں۔

یہ اقدامات ہم یہودیوں کی اقدار سے متصادم ہیں اور مغربی کنارے میں ہونے والے واقعات مسلسل ریڈ لائن کراس کیے ہوئے ہیں۔ اس سے ہماری مسلح افواج کے آپریشن کے دوران بھی خلل آتا ہے اور توجہ بھی خراب ہوتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande