
واشنگٹن، 13 نومبر (ہ س)۔ تقریباً 41 دن سے امریکہ میں جاری شٹ ڈاون ختم ہونے کے قریب ہے۔ بدھ کو امریکی قانون سازوں نے شٹ ڈاون ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دستخط کے ساتھ یہ قانون بن جائے گا اور سرکاری کام کاج دوبارہ شروع ہونے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔
شٹ ڈاون کی وجہ سے لاکھوں وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور غذائی امداد متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ہوائی سفر میں شدید تاخیر دیکھنے کو ملی۔ امریکہ کے سرکاری شٹ ڈاون کو ختم کرنے کے بل کو بدھ کو کانگریس نے منظوری دی۔ ہاوس آف ریپریزنٹیٹیوز نے متاثرہ غذائی امداد دوبارہ شروع کرنے، وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور ہوائی نقل و حمل کے کنٹرول سسٹم کو بحال کرنے کے لیے ووٹ دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن