سرخ نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس 138 پوائنٹس گرا، نفٹی 25,850 سے نیچے
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار میں گراوٹ کے ساتھ آغاز ہوا۔ سینسیکس اور نفٹی نے مسلسل تین دنوں سے جاری اضافہ کا سلسلہ توڑ دیا۔ شیئر بازار کے دونوں اہم انڈیکس میں فی الحال اتار چڑھاو جاری ہے۔ شیئر
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار میں گراوٹ کے ساتھ آغاز ہوا۔ سینسیکس اور نفٹی نے مسلسل تین دنوں سے جاری اضافہ کا سلسلہ توڑ دیا۔ شیئر بازار کے دونوں اہم انڈیکس میں فی الحال اتار چڑھاو جاری ہے۔

شیئر بازار میں کاروبار کے آغاز میں سرمایہ کار ممکنہ ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے تھے، جس سے تعزیری محصولات واپس لیے جا سکتے ہیں۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 138.36 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد کی کمی کے ساتھ 84,328.15 پوائنٹس پر آگیا۔

وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا 50 شیئرز والا نفٹی 35.25 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد گر کر 25,840.55 پوائنٹس پر آ گیا۔ فی الحال مالیاتی اور آئی ٹی شیئرز میں کمی سب سے زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک دن قبل شیئر بازار میں مسلسل تیسرے کاروباری دن بدھ کو تیزی جاری تھی۔ بی ایس ای کا سینسیکس 595.19 پوائنٹس یعنی 0.71 فیصد کے اضافے کے ساتھ 84,466.51 پر بند ہوا۔ وہیں این ایس ای کا نفٹی 180.85 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد اضافے کے ساتھ 25,875.80 سطح پر بند ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande