بھارتی خواتین ٹینس ٹیم بنگلور میں تاریخی بلی جین کنگ کپ پلے آف کے لیے تیار
کپتان وشال اپل کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا پورے جوش و خروش کے ساتھ کھیلے گی نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س) ۔ ہندوستان پہلی بار خواتین کے ٹینس کے باوقار بلی جین کنگ کپ پلے آف کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ تاریخی ٹورنامنٹ ایس ایم کرشنا ٹینس اسٹیڈیم بنگ
بھارتی خواتین ٹینس ٹیم بنگلور میں تاریخی بلی جین کنگ کپ پلے آف کے لیے تیار


کپتان وشال اپل کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا پورے جوش و خروش کے ساتھ کھیلے گی

نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س) ۔

ہندوستان پہلی بار خواتین کے ٹینس کے باوقار بلی جین کنگ کپ پلے آف کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ تاریخی ٹورنامنٹ ایس ایم کرشنا ٹینس اسٹیڈیم بنگلورو میں 14 سے 16 نومبر تک منعقد ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم کے کپتان وشال اپل نے کہا کہ میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہماری ٹیم پورے جوش اور جذبے کے ساتھ کھیلے گی۔ ہم ہر پوائنٹ کے لیے سخت محنت کریں گے۔ ہماری توجہ عمل پر ہوگی نہ کہ نتائج پر۔ نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ ہمارا رویہ اور کوشش ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان اس سطح کے بین الاقوامی خواتین کے ٹینس مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ یہ ملک اب باقاعدگی سے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، اور اب بلی جین کنگ کپ پلے آف جیسے باوقار مقابلوں کی میزبانی کررہا ہے۔ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف عالمی سطح کے کھیلوں کو ہندوستانی سرزمین پر لاتے ہیں بلکہ ملک کے کھلاڑیوں کو اپنے گھریلو حالات میں اعلیٰ بین الاقوامی مقابلے کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( ایس اے آئی) نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے اسسٹنس ٹو نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (اے این ایس ایف) اسکیم کے تحت آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) کو 80 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔

گروپ جی میں ہندوستان (عالمی درجہ بندی 27) کا مقابلہ مضبوط ٹیموں سلووینیا (عالمی درجہ بندی 19) اور نیدرلینڈ (عالمی درجہ بندی 14) سے ہوگا۔

کپتان اپل نے کہا، ٹیم کی تیاری شاندار رہی ہے۔ کھلاڑیوں کا مور ل بلند ہے۔ ہمیں وزارت کھیل اور ایس اے آئی سے جو تعاون ملا وہ بہت اہم تھا۔ اس کے لیے پوری ٹیم شکر گزار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande