آئی پی ایل 2026 : شاردول ٹھاکر ممبئی انڈینز میں شامل، 2 کروڑ روپے میں ہوئے ٹریڈ
چنئی، 13 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان کے آل راونڈر شاردول ٹھاکر اب آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے سیزن میں ممبئی انڈینز کی جرسی میں نظر آئیں گے۔ فرنچائزی نے جمعرات کو باضابطہ طور پر ان کی شمولیت کا اعلان کیا۔ شاردول، جو گزشتہ سیزن میں لکھنو
IPL 2026: Shardul Thakur joins Mumbai Indians, Rs 2 crore


چنئی، 13 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان کے آل راونڈر شاردول ٹھاکر اب آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے سیزن میں ممبئی انڈینز کی جرسی میں نظر آئیں گے۔ فرنچائزی نے جمعرات کو باضابطہ طور پر ان کی شمولیت کا اعلان کیا۔

شاردول، جو گزشتہ سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے لیے کھیلے تھے، انہیں ممبئی انڈینز نے ان کی موجودہ پلیئر فیس 2 کروڑ روپے میں ٹریڈ کر لیا ہے۔

34 سالہ ٹھاکر کو آئی پی ایل 2025 کے لیے لکھنؤ کی ٹیم نے ایک زخمی کھلاڑی کے متبادل کے طور پر سائن کیا تھا۔ اس سیزن میں انہوں نے 10 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کیں، حالانکہ ان کا اکانومی ریٹ 11.02 تھا۔ بلے بازی میں انہیں محدود مواقع ملے ، انہوں نے پانچ اننگز میں 18 رنز بنائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ممبئی انڈینس ٹھاکر کی ساتویں آئی پی ایل ٹیم ہوگی۔ اس سے قبل وہ پنجاب کنگز، رائزنگ پونے سپر جائنٹ، چنئی سپر کنگز، دہلی کیپٹلز، کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے کھیل چکے ہیں۔

ٹھاکر بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے سے ہندوستانی ٹیم سے باہر ہیں۔ انہوں نے آخری بار اکتوبر 2023 میں پونے میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے ورلڈ کپ میں وائٹ بال سے ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہیں ،بین الاقوامی سطح پر ان کی آخری ٹی 20 موجودگی فروری 2022 میں ایڈن گارڈن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تھی۔

اگرچہ انہوں نے اس سال کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے لیکن بعد میں انہیں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ممبئی انڈینز کے ساتھ شاردول ٹھاکر کے لیے یہ نیا باب ان کے کیریئر کو فروغ دے سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹیم اپنے بولنگ اٹیک میں تجربہ کار متبادل کی تلاش میں ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande