جی سیون وزرائے خارجہ کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ
واشنگٹن ،13نومبر (ہ س )۔ جی سیون وزرائے خارجہ کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ، کینیڈا میں اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا
جی سیون وزرائے خارجہ کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ


واشنگٹن ،13نومبر (ہ س )۔

جی سیون وزرائے خارجہ کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ، کینیڈا میں اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے حملوں کی مذمت کی گئی اور یوکرین روس جنگ بندی پر زور دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون بنانے میں مدد کرنے والے افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہناہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام میں مددگار یہ نیٹ ورک مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande