
نئی دہلی، 11 نومبر (ہ س)۔ دہلی کی ہوا کے معیار میں تیزی سے گراوٹ کے بعد، مرکزی حکومت نے منگل کو دہلی-نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے تیسرے مرحلے کو نافذ کرتے ہوئے آلودگی کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں۔
کمیشن فار ایئر کوالٹی منیجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے یہ فیصلہ منگل کی صبح دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) خطرناک 425 (سنگین) ہو جانے کے بعد لیا۔سی اے کیو ایم نے اس تیزی سے اضافے کی وجہ ناموافق موسمی حالات بشمول پرسکون ہوائیں اور ایک ٹھہرا ہواماحول کو قرار دیا، جس کی وجہ سے آلودگی کو سطح کے قریب جمع ہو گئے ۔
دہلی میں گریپ 3 کی پابندیوں میںبی ایس-3 پیٹرول اور بی ایس -4 ڈیزل کاروں پر پابندی، غیر ضروری تعمیرات اور مسمار کرنے کے کاموں پر پابندی اور درمیانے درجے کی مال بردار گاڑیوں پر پابندی شامل ہے۔ ان پابندیوں میں گریڈ 5 تک اسکول کی کلاس کو ہائبرڈ موڈ میں منتقل کرنا اور بعض صنعتی سرگرمیوں جیسے اینٹوں کے بھٹوں اور غیر ضروری ڈی جی سیٹس کے آپریشن پر پابندی بھی شامل ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد