
بہار اسمبلی انتخاب 2025 میں این ڈی اے اتحاد کی واپسی کا تمام ایگزٹ پول میں اندازہ ظاہر کیا گیا
پٹنہ، 11 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے دونوں مرحلوں کی ووٹنگ منگل کی شام 6 بجے مکمل ہو گئی۔ پہلے مرحلے میں جہاں 65 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، وہیں دوسرے مرحلے میں تقریباً 70 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالا۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد تقریباً تمام ایگزٹ پول میں بہار میں این ڈی اے کی واپسی کے اندازے لگائے گئے ہیں۔
چانکیہ اسٹریٹیجیز نے این ڈی اے کو برتری دی ہے۔ چانکیہ اسٹریٹیجیز کے مطابق این ڈی اے کو 130 سے 138 نشستیں مل سکتی ہیں، جبکہ مہاگٹھ بندھن کو 100 سے 108 اور دیگر کو 3 سے 5 نشستیں ملنے کی امید ہے۔ میٹریز-آئی اے این ایس نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے پہلا ایگزٹ پول تخمینہ جاری کر دیا ہے۔ اس نے این ڈی اے کو واضح برتری حاصل ہونے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ میٹریز-آئی اے این ایس کے ایگزٹ پول نے این ڈی اے کو 147 سے 167، اور مہاگٹھ بندھن کو 70 سے 90 نشستیں ملنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ ایگزٹ پول میں جن سوراج کو 0 سے 2 اور دیگر کو 2 سے 8 نشستیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں۔
پولسٹر پیپلز پلس نے بھی بہار اسمبلی انتخابات کے لیے ایگزٹ پول تخمینہ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق انتخاب میں این ڈی اے کو 133 سے 159، مہاگٹھ بندھن کو 75 سے 101، جن سوراج کو 0 سے 5 اور دیگر کو 2 سے 8 نشستیں ملنے کی امید ہے۔ پیپلز انسائٹ نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی بڑی جیت کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ پیپلز انسائٹ کے ایگزٹ پول کے مطابق این ڈی اے کو 133 سے 148، مہاگٹھ بندھن کو 87 سے 102، جن سوراج پارٹی کو 0 سے 2 اور دیگر کو 3 سے 6 نشستیں مل سکتی ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق بہار میں این ڈی اے کو برتری حاصل ہے۔ اس کے ایگزٹ پول میں اسمبلی کی 243 نشستوں میں سے این ڈی اے کو 147 سے 167، مہاگٹھ بندھن کو 70 سے 90 اور دیگر کو 2 سے 6 نشستیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔
دینک بھاسکر کے ایگزٹ پول کے اندازے کے مطابق بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے کی واپسی ہو سکتی ہے۔ دینک بھاسکر کے ایگزٹ پول کے مطابق این ڈی اے کو 145 سے 160، مہاگٹھ بندھن کو 73 سے 91، جن سوراج کو 0 سے 3 اور دیگر کو 5 سے 7 نشستیں مل سکتی ہیں۔
جے وی سی کے ایگزٹ پول نے این ڈی اے کی جیت کا اندازہ ظاہر کیا ہے اور مہاگٹھ بندھن کو دوسرے مقام پر رکھا ہے۔ پولسٹر جے وی سی کے ایگزٹ پول کے مطابق بہار میں این ڈی اے کو 135 سے 150، مہاگٹھ بندھن کو 88 سے 103، جن سوراج کو 0 سے 1 اور دیگر کو 3 سے 7 نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن