
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔
ڈی ایم کے کے بعد اب سی پی ایم نے تمل ناڈو میں شروع کی جانے والی ووٹر لسٹوں کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ پیر کو سی پی ایم کے وکیل نے چیف جسٹس بی آر کی سربراہی والی بنچ کے سامنے عرضی داخل کی۔
مغربی بنگال کانگریس پارٹی نے بھی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ پارٹی کے وکیل نے یہ ذکر جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے کیا۔ جسٹس سوریہ کانت نے پھر کہا کہ بنچ صرف بہار میں ایس آئی آر کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ آپ اپنی درخواست کے ساتھ چیف جسٹس سے رجوع کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ