
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمزوری نظر آ رہی ہے۔ اس چمکدار دھات کی قیمت میں صرف 100 روپے فی کلو گرام کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس کمی کی وجہ سے، ملک بھر کی مختلف صرافہ بازاروں میں چاندی 1,52,200 روپے فی کلوگرام سے لے کر 1,64,900 روپے فی کلوگرام تک کی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے۔
آج دہلی میں چاندی کی قیمت 1,52,400 روپے فی کلوگرام پر آ گئی ہے۔ اسی طرح ممبئی، احمد آباد اور کولکاتا میں چاندی 1,52,200 روپے کی قیمت پر کاروبار کر رہی ہے۔ جبکہ جے پور، سورت اور پونے میں چاندی 1,52,500 روپے فی کلوگرام کی سطح پر برقرار ہے۔ بنگلورو میں چاندی 1,52,700 روپے کی سطح پر اور پٹنہ اور بھونیشور میں 1,52,300 روپے فی کلوگرام کی سطح پرکاروبار کر رہی ہے۔ ملک میں چاندی کی سب سے زیادہ قیمت اب بھی چنئی اور حیدرآباد میں ہے، جہاں یہ چمکدار دھات آج 1,64,900 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
صرافہ بازار کے ماہر مینک موہن کا کہنا ہے کہ ان دنوں بین الاقوامی بازار میں چاندی کی قیمت میں قدرے کمی آئی ہے، جس کا اثرگھریلو بازار میں بھی نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ تہواروں کے بعد گھریلو بازاروں میں چاندی کی مانگ میں قدرے کمی آئی ہے جس کی وجہ سے اس قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔ اگر ہم چاندی کی اب تک کی بلند ترین قیمت کا موازنہ کریں تو چاندی کی قیمت میں تقریباً 45 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مینک موہن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں چاندی کی قیمت دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ اب ملک میں شادیوں کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آنے والے وقت میں چاندی کی خریداری میں اضافے کی امید ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد