جموں میں پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا احتجاج
جموں میں پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا احتجاج جموں، 10 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں عارضی ملازمین کا احتجاج تیز ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے حال ہی میں سی پی ورکروں کو مستقل کرنے کے فیصلے کے بعد عارضی ملازمین میں ناراضگی بڑھ گئی ہے۔ پیر کے ر
Protest


جموں میں پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا احتجاج

جموں، 10 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں عارضی ملازمین کا احتجاج تیز ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے حال ہی میں سی پی ورکروں کو مستقل کرنے کے فیصلے کے بعد عارضی ملازمین میں ناراضگی بڑھ گئی ہے۔

پیر کے روز جموں میں محکمہ جل شکتی کے درجنوں ملازمین نے ڈوگرہ چوک پر زبردست احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک نظام متاثر ہوا۔ عارضی ملازمین نے بطور احتجاج وزیر اعلیٰ اور جل شکتی کے وزیر کی رہائش گاہوں کی پانی سپلائی بند کر دی اور اپنی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر سی پی ورکروں کو مستقل کیا جا سکتا ہے تو عارضی ملازمین کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ حکومت برسوں سے اُن کے استحصال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔بعد ازاں پولیس و انتظامیہ کے مداخلت کے بعد احتجاج ختم کروا دیا گیا، تاہم ملازمین نے متنبہ کیا کہ اگر اُن کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande