
سانگلی میں سلنڈر اور فریج دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، ایک ہی خاندان کے چار افراد لقمۂ اجل بن گئے
سانگلی ، 10 نومبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے سانگلی ضلع کے ویٹا علاقے میں پیر
کو ایک الم ناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے، جب ایک الیکٹرانک
سامان فروخت کرنے والی دکان میں ریفریجریٹر اور گیس سلنڈر کے دھماکے سے خوفناک آگ
لگ گئی۔
پولیس
کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں دکان کے مالک وشنو پانڈورنگ جوشی (47)، ان کی بیوی
سنندا (42)، بیٹی پرینکا (25) اور دو سالہ پوتا یوگیش شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ چند لمحوں میں پوری عمارت دھوئیں سے بھر گئی اور
آگ نے دکان سمیت اطراف کے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ
کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس
حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ریفریجریٹر
کے کمپریسر پھٹنے اور گیس سلنڈر کے لیک ہونے سے دھماکہ ہوا۔ پولیس نے واقعہ درج کر
کے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے