لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکہ: آٹھ افراد ہلاک، 19 زخمی
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س) ۔ راجدھانی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب پیر کی شام ایک کار میں زور دار دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ شام 6 بجکر 55 منٹ پر پیش آنے والے اس واقعہ سے جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ دھماکے
لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکہ: آٹھ افراد ہلاک، 19 زخمی


نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س) ۔

راجدھانی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب پیر کی شام ایک کار میں زور دار دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

شام 6 بجکر 55 منٹ پر پیش آنے والے اس واقعہ سے جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ دھماکے سے قریبی گاڑیاں بھی زد میں آ گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ، سی اے ٹی ایمبولینس، سی آر پی ایف اور این آئی اے کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے مقامی لوگوں کی مدد سے ایک ایک کر کے 27 افراد کو بچا لیا۔ دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ 19 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مرنے والوں کی لاشوں کو لوک نارائن جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی) لے جایا گیا ہے۔

واقعہ کے فوراً بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی پولیس کمشنر سے بات کرکے واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ این ایس جی، این آئی اے اور فارنسک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان اے کے ملک نے بتایا کہ فائر کنٹرول روم کو صبح 6 بج کر 55 منٹ پر دھماکے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر قریبی فائر اسٹیشنوں سے سات گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ ملک نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔

فائر آفیسر کے مطابق اس واقعے میں چھ کاریں، دو ای رکشے، ایک ٹیمپو اور ایک بس میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ فائر آفیسر سی ایل مینا نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل مقامی لوگوں نے کئی لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا تھا۔

خبر لکھے جانے تک فائر ڈپارٹمنٹ نے آٹھ اموات اور 19 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ یہ تمام اعداد و شمارایل این جے پی اسپتال کے ہیں۔

تکنیکی ماہرین کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں

واقعے کے بعد پولیس کی فرانزک اور تکنیکی ماہرین کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس ٹیمیں دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ دھماکے سے قریبی اسٹریٹ لائٹس بھی گر گئیں۔ دھماکے کے بعد دہلی بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کسی بڑی سازش کا پتہ دیتی ہے۔ ادھر چاندنی چوک کے قریبی بازار کو بند کر دیا گیا ہے۔ لال قلعہ کے اطراف کے پورے علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande