راجوری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق
جموں, یکم نومبر (ہ س)۔ سرحدی ضلع راجوری کے ساموٹ علاقے کے لال بانی میں ایک افسوسناک سڑک حادثے کے دوران ٹریکٹر الٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹریکٹر پر ڈرائیور قابو کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں یہ حادث
Accident


جموں, یکم نومبر (ہ س)۔ سرحدی ضلع راجوری کے ساموٹ علاقے کے لال بانی میں ایک افسوسناک سڑک حادثے کے دوران ٹریکٹر الٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ٹریکٹر پر ڈرائیور قابو کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے ۔جاں بحق شخص کی شناخت محمد منظور ولد محمد نذیر کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت عامر کے نام سے کی گئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande