نوزائیدہ بچیوں اور ان کی ماؤں کے لئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد
علی گڑھ, 8 اکتوبر (ہ س)۔ اترپردیش حکومت کے اہم پروگرام مشن شکتی کی پانچویں مہم کے تحت آج مسلم اکثریتی محلہ جمال پور کے کستوری دیوی آنگن واڑی سنٹر میں کنیا جنم اتسو پروگرام بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں نوزائیدہ بچیوں اور ان کی م
نوزائندہ بچیوں کا استقبال


علی گڑھ, 8 اکتوبر (ہ س)۔ اترپردیش حکومت کے اہم پروگرام مشن شکتی کی پانچویں مہم کے تحت آج مسلم اکثریتی محلہ جمال پور کے کستوری دیوی آنگن واڑی سنٹر میں کنیا جنم اتسو پروگرام بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں نوزائیدہ بچیوں اور ان کی ماؤں کا استقبال کرپھولوں کی بارش سے کیا گیا۔ آنگن واڑی ورکر نے بیٹیوں کی پیدائش کو تہوار کے طور پر منانے کا پیغام دیا۔اس موقع پر چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر آشیش یادو نے کہا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے تعلق سے چلائے جارہے پروگرام کا مقصد معاشرے میں لڑکیوں کے تئیں مثبت رویہ پیدا کرنا اور بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچانا ہے۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے لڑکیوں کی تعلیم، تحفظ اور بااختیار بنانے کا عہد لیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande