بھرت بگلہ روڈ پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے خاتون جاں بحق
بھرت بگلہ روڈ پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے خاتون جاں بحق جموں، 8 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے تقریباً بیس کلومیٹر دور واقع باسوال بھرت بگلہ روڈ پر ایک گاڑی بدھ کی صبح لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ دیگر
Accident


بھرت بگلہ روڈ پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے خاتون جاں بحق

جموں، 8 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے تقریباً بیس کلومیٹر دور واقع باسوال بھرت بگلہ روڈ پر ایک گاڑی بدھ کی صبح لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک بلیرو گاڑی زیر نمبر جے کے 06 سی -0825 بھرت بگلہ سے ڈوڈہ کی طرف آ رہی تھی۔ جب گاڑی باسوال کے مقام پر پہنچی تو پہاڑی سے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں رضیہ بیگم زوجہ منظور احمد،عمر 32 سال ساکن بھرت بگلہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کی فوری امداد کی گئی۔ زخمیوں کو جی ایم سی ڈوڈہ کے ایمرجنسی اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت سونیا دیوی، زوجہ رنجیت کمار، ذولیخا بیگم زوجہ غلام حسن،غلام حسن، ولد غلام محمد، عمران حسین،ولد غلام حسن، کامران، ولد غلام حسن سکنہ بھرت بگلہ کے طور پر ہوئی ہے ۔

حادثے کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقے سے فی الحال گزرنے سے گریز کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande