ٹویٹ اور جامعہ ہمدرد کے اشتراک سے خواتین این جی او کی نیشنل کانکلیو ’لیڈ ہرشپ 2025‘ کا آغاز،تکنیکی اجلاس بعنوان “سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کا دائرہ کار، شرکاءنے مباحثے میں اپنے تجربات، نظریات اور تجاویز پیش کیںنئی دہلی،08اکتوبر(ہ س)۔ ویمن ایجوکیشن اینڈ ایمپاورمنٹ ٹرسٹ اور جامعہ ہمدرد، نئی دہلی کے اشتراک سے خواتین این جی او کی نیشنل کانکلیو ’ لیڈ ہرشپ 2025: تبدیلی کی سمت، اثر انگیز قیادت‘کا افتتاح جامعہ ہمدرد کنونشن سینٹر میں ہوا۔ اس دو روزہ کانکلیو میں خواتین قائدین، سماجی کارکنان، ماہرینِ تعلیم، پالیسی سازوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ کانکلیو کے پہلے دن افتتاحی اجلاس میں پروفیسرڈاکٹر ریشما نسرین نے خیرمقدمی خطاب میں کہا کہ حکومت پالیسیاں بناتی ہے، مگر این جی اوز ہی انہیں عوام تک پہنچاتی ہیں۔
رحمت النساءچیئرپرسن ٹویٹ نے کانکلیو کا تعارف کراتے ہوئے کہا خواتین کو صرف بااختیار بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کو مواقع اورحصہ داری دینے کی ضرورت ہے۔پراچی کول ڈائریکٹر، شاستری انڈو- کینیڈین انسٹی ٹیوٹ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ خواتین کو ترقیاتی ایجنڈوں کے مرکز میں ہونا چاہیے، حاشیے پر نہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ایم. افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے صدارتی خطاب میں خواتین کی زیر قیادت این جی اوز کو روایتی حدود سے آگے بڑھ کر پائیدار حل تلاش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا ہمیں ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کرنی ہے جہاں ہر عورت خود مختار ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ دراصل ناری شکتی سَمان ہی راشٹر کا سَمان ہے ۔
تکنیکی اجلاس بعنوان ”سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کا دائرہ کار“ کی صدارت معروف مصنف، موٹیویشنل اسپیکر اور کئی رضاکار اداروں کے مشیر ڈاکٹر اندو پرکاش سنگھ نے کی۔ ڈاکٹر سنگھ نے سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی، جو سماجی مسائل کے حل، حکمرانی کے خلا کو پ±ر کرنے اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا مرد ابھی عورت سے پیچھے ہیں، اور جب مرد مکمل طور پر ارتقاءپاتا ہے تو وہ عورت بن جاتا ہے۔” ان کے اس دلچسپ اور معنی خیز تبصرے نے اجلاس کو فکرانگیزرخ دیا۔پروفیسر اَروِندر انصاری، شعبہ سوشیالوجی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے حکومت کی اسکیموں اور عوامی ضروریات کے درمیان ربط پیدا کرنے میں گراس روٹ تنظیموں کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر سطح پر چیلنجوں کا سامنا ہے اور این جی اوز ان رکاوٹوں کو توڑنے میں سرگرم ہیں۔فرح شیروز، بانی و سی ای او نرچر لائف اتر پردیشنے این جی اوز کو درپیش مالی مشکلات، بیوروکریٹک رکاوٹوں اور فیصلہ سازی میں محدود شمولیت جیسے چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تعاون پر مبنی نیٹ ورکس، سماجی کاروباری ماڈلز، ممبرشپ سسٹمز اور پائیدار مالی حکمت عملیوں کو ضروری قرار دیا۔انہوں نے کہا ، سول سوسائٹی آرگنائزیشنز صرف اہم نہیں بلکہ ناگزیر ہیں ، ان کا وجود مسائل نہیں بلکہ حل پیش کرنے کے لیے ہے۔افتتاحی اجلاس کا اختتام پروفیسر ڈاکٹر سید النسائ ، آنریری ڈائریکٹر، سینٹر فار ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، جامعہ ہمدرد کے شکریہ کے کلمات سے ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاءنے کھلے مباحثے میں اپنے تجربات، نظریات اور تجاویز پیش کیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais