ہزاری باغ جیل کے جیلر سمیت چھ دیگر اہلکار معطل، چھ وارڈر برطرف
ہزاری باغ، 8 اکتوبر (ہ س)۔ہزاری باغ لوک نائک جئے پرکاش نارائن سینٹرل جیل میں منگل کی دیر شام، جیل انتظامیہ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پر ایک جیلر، تین ہیڈ وارڈر، ایک جیل وارڈن اور ایک وارڈر کو فوری ط
Six including Hazaribagh jailer, six warders terminated


ہزاری باغ، 8 اکتوبر (ہ س)۔ہزاری باغ لوک نائک جئے پرکاش نارائن سینٹرل جیل میں منگل کی دیر شام، جیل انتظامیہ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پر ایک جیلر، تین ہیڈ وارڈر، ایک جیل وارڈن اور ایک وارڈر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے چھ سابق فوجی وارڈرز کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی جیل میں افراتفری پھیلانے، قیدیوں کے ساتھ ان کی ملی بھگت اور انہیں غیر منصفانہ سہولیات فراہم کرنے کے الزامات کی بنیاد پر کی گئی۔

ان ملازمین پر مبینہ طور پر جیل کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے اور بعض بااثر قیدیوں سے رابطہ برقرار رکھنے کا الزام ہے۔ جانچ اشوک شرما کی نگرانی میں کی گئی جس کے بعد قصوروار پائے جانے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی تحقیقاتی رپورٹ میں جیل کے اندر حفاظتی انتظامات میں بے ضابطگی اور غفلت کی تصدیق کے بعد کی گئی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ جتیندر کمار سنگھ نے بدھ کے روز کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک جیلر، تین ہیڈ وارڈرز اور دو وارڈرز کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ چھ کنٹریکٹ وارڈروں کے معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

اس کارروائی سے جیل انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ جیل کے کام کاج کی اعلیٰ حکام سخت نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande