ریاسی پولیس نے ایک عادی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
ریاسی پولیس نے ایک عادی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ جموں, 8 اکتوبر (ہ س)۔ ریاسی پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مسلسل مہم کے دوران ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تریکوٹہ کے قریب ایک بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دھر لیا۔ اس کارروائی سے علاقے میں من
Drug peddler


ریاسی پولیس نے ایک عادی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

جموں, 8 اکتوبر (ہ س)۔

ریاسی پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مسلسل مہم کے دوران ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تریکوٹہ کے قریب ایک بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دھر لیا۔ اس کارروائی سے علاقے میں منشیات کے نیٹ ورک کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت پون سنگھ عرف پمّی ولد وکیل سنگھ سکنہ سرباد، تحصیل کٹرا کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پیدل ریاسی کی سمت سے کٹرا کی جانب آ رہا تھا کہ پولیس ٹیم نے مشتبہ حرکات دیکھ کر اسے روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 21 گرام ہیروئن جیسا نشہ آور مواد اور 30 ہزار 800 روپے نقدی برآمد کی گئی۔

پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 273/2025 زیر دفعات 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن کٹرا میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ منشیات کی سپلائی کے ذرائع اور اس کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق پون سنگھ ایک عادی اور خطرناک منشیات فروش ہے جس کے خلاف 2020، 2021، 2022 اور 2025 میں بھی منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد بار پولیس ڈائری میں اس کا اندراج ہوا اور اسے پہلے بھی پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ریاسی پرم ویر سنگھ نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاسی پولیس ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم نشہ آور مواد کے اسمگلروں اور عادی مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہیں۔ عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جا سکے جو نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande