راجوری پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا
راجوری پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا جموں, 8 اکتوبر (ہ س)۔ منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے راجوری پولیس نے سالانی علاقے میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد کیا۔ پولیس
Drug


راجوری پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

جموں, 8 اکتوبر (ہ س)۔ منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے راجوری پولیس نے سالانی علاقے میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن راجوری کی ایک ٹیم معمول کی گشت پر تھی۔ سالانی کے نئے بس اسٹینڈ کے قریب ایک گاڑی ایک دکان کے قریب کھڑی پائی گئی جس میں ڈرائیور کی نشست پر ایک شخص موجود تھا۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص کے رویے پر شک ہوا جس پر اس کی شناخت محمد لقِیب ولد محمد اقبال ساکن تھنڈیکاسی، راجوری کے طور پر ہوئی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 6 گرام وزنی ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد کیا گیا۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن راجوری میں ایف آئی آر نمبر 503/2025 زیر دفعات 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کے ذرائع اور معاونین کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ راجوری پولیس نے عہد کیا ہے کہ ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کے خلاف اپنی مہم مزید تیز کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande