پریاگ راج: اسکول کا گیٹ گرنے سے بچے کی دب کرموت
پریاگ راج، 8 اکتوبر (ہ س) اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے بحریہ تھانہ علاقے میں واقع دھمور گاؤں میں بدھ کو ایک پرائمری اسکول کا گیٹ گرنے سے ایک بچے کی موت ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ گنگا نگر
موت


پریاگ راج، 8 اکتوبر (ہ س) اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے بحریہ تھانہ علاقے میں واقع دھمور گاؤں میں بدھ کو ایک پرائمری اسکول کا گیٹ گرنے سے ایک بچے کی موت ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

گنگا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کلدیپ سنگھ گناوت نے بتایا کہ بحریہ پولیس اسٹیشن کی ایک پولیس ٹیم کو اطلاع ملی کہ ایشو پال (6) ولد منوج پال ساکن گرام سبھا دھمور کی آج صبح اس کے گھر کے قریب پرائمری اسکول کا گیٹ گرنے سے موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے نعش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ واقعے کی مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande