پالگھر ضلع کے منور دیہی اسپتال میں مبینہ طبی لاپرواہی، 22 سالہ حاملہ خاتون کی موت
ممبئی،
8 اکتوبر (ہ
س)۔ پالگھر ضلع کے منور دیہی
اسپتال میں مبینہ طبی لاپرواہی کے باعث 22 سالہ حاملہ خاتون پریتی جادھو کی موت نے
پورے علاقے میں غم و غصہ پھیلا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زچگی کے دوران شدید خون
بہنے کے بعد بھی اسپتال میں مناسب طبی سہولیات موجود نہیں تھیں۔ مریضہ کو سلواسا
کے سرکاری اسپتال بھیجا گیا، مگر علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکی۔
رپورٹ
کے مطابق اسپتال میں ایمبولینس موجود نہیں تھی اور 108 ایمرجنسی سروس کے تاخیر سے
پہنچنے کی وجہ سے علاج میں قیمتی وقت ضائع ہوگیا۔ متوفیہ کے شوہر راہل جادھو نے
اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں پر غفلت برتنے کا الزام لگاتے ہوئے انصاف اور کارروائی
کا مطالبہ کیا ہے۔
واقعے
کے بعد مقامی ایم ایل اے ولاس تارے نے وزیر صحت پرکاش ابیتکر سے ملاقات کی اور
متعلقہ ڈاکٹروں و عملے کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ منور
رورل اسپتال میں آکسیجن، ایمبولینس اور دیگر ضروری طبی سہولیات کی شدید کمی ہے، جس
کی وجہ سے یہ اسپتال عوام کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔
ایم ایل
اے تارے نے متوفیہ کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں
ایک جدید ٹراما کیئر سنٹر قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے
سانحات سے بچا جا سکے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے