حیدرآباد میں مسلم ڈیلیوری بوائے پر نام پوچھ کر حملہ
حیدرآباد ، 8 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔فرقہ وارانہ ذہنیت اور مسلمانوں کے خلاف پھیلے نفرت کے اثرات حیدرآباد میں بھی دکھائی دینے لگے ہیں جہاں پرانے شہر کے سلطان شاہی میں ایک 17 سالہ مسلم ڈیلیوری بوائے کو نام پوچھ کر مارپیٹ کا نشانہ بنایاگیا ۔ اس واقعہ میں ڈیل
حیدرآباد میں مسلم ڈیلیوری بوائے پر نام پوچھ کر حملہ


حیدرآباد ، 8 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔فرقہ وارانہ ذہنیت اور مسلمانوں کے خلاف پھیلے نفرت کے اثرات حیدرآباد میں بھی دکھائی دینے لگے ہیں جہاں پرانے شہر کے سلطان شاہی میں ایک 17 سالہ مسلم ڈیلیوری بوائے کو نام پوچھ کر مارپیٹ کا نشانہ بنایاگیا ۔ اس واقعہ میں ڈیلیوری بوائے زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے دواخانہ عثمانہ منتقل کیاگیاہے ۔ تفصیلات کے بموجب درگاہ زہرہ بی صاحبہ عیدی بازار کا ساکن 17 سالہ محمد ندیم کسی آن لائین کمپنی کے ڈیلیوری بوائے کا کام کرتا ہے ۔ منگل کی شام ندیم کچھ سامان پہونچانے جارہا تھا کہ اچانک تیز بارش شروع ہوگئی ۔ندیم نے ایک گھرکے سایہ میں پناہ لی ۔اس پر ایک مقامی شخص اچانک وہاں پہونچا جس نے ندیم کے وہاں ٹہرنے پر سوال کیا ۔اس کا نام پوچھا ۔ جب ندیم نے اپنا نام بتایا تو یہ شخص مزید برہم ہوگیا اور اس سے گلی گلوچ اور بحث وتکرار کرنے لگا ۔ اچانک گھر سے ایک اور نوجوان نکلا اور دونوں نے ندیم کو شدید مارپیٹ اور زد و کوب کانشانہ بنایا ۔ ندیم کسی طرح بچ کر مغلپورہ پولیس اسٹیشن پہونچا اور شکایت درج کروائی ۔ مغلپورہ پولیس نے ندیم کو علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا ۔ اطلاع ملنے پر ترجمان مجلس بچاؤ تحریک امجد اللہ خاں خالد نے عثمانیہ دواخانہ پہونچ کر ندیم کی عیادت کی اور ڈاکٹرس سے بات چیت کی ۔ امجد اللہ خاں خالد نے اس طرح کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ خاطیوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande