مانسون مدھیہ پردیش سے واپس ہونے لگا، موسلا دھار بارش کا دور ختم، تین دن تک جنوبی حصے میں ہلکی بوندا باندی متوقع
مانسون مدھیہ پردیش سے واپس ہونے لگا، موسلا دھار بارش کا دور ختم، تین دن تک جنوبی حصے میں ہلکی بوندا باندی متوقع بھوپال، 8 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش کا دور تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ ریاست میں اب صرف بوندا باندی ہوگی۔ ریاست کے جنوبی ا
ایم پی بارش کا فائل فوٹو


مانسون مدھیہ پردیش سے واپس ہونے لگا، موسلا دھار بارش کا دور ختم، تین دن تک جنوبی حصے میں ہلکی بوندا باندی متوقع

بھوپال، 8 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش کا دور تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ ریاست میں اب صرف بوندا باندی ہوگی۔ ریاست کے جنوبی اضلاع میں اگلے تین دنوں تک ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ مانسون جلد ہی ریاست سے وداع ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ریاست میں ایک ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم تھا۔ جس کی وجہ سے بعض اضلاع میں بوندا باندی ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم موسلادھار بارش کا کوئی الرٹ نہیں ہے۔ اس کے بعد بارش کی سرگرمیاں کم ہو جائیں گی۔ 10-9 اکتوبر کو صرف چند اضلاع میں بوندا باندی متوقع ہے۔ ہردا، نرمداپورم، بیتول، چھندواڑہ، پانڈھرنا، سیونی، منڈلا، بالاگھاٹ اور ڈنڈوری میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست کے باقی اضلاع میں گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

منگل کو دارالحکومت بھوپال میں دھوپ- چھاوں والا موسم رہا۔ دوپہر تک تیز دھوپ کھلی اور شام کو آسمان پر بادل چھا گئے۔ اندور، جبلپور سمیت ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں ایسا ہی موسم رہا۔ شیو پوری میں بوندا باندی ہوئی۔ اب تک مانسون گوالیار، شیوپور، مرینا، بھنڈ، دتیا، شیو پوری، گنا، آگر مالوا، نیمچ، مندسور اور رتلام سے وداع ہوچکا ہے۔ مانسون نے راج گڑھ اور اشوک نگر کے کچھ حصوں کو چھوڑ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کی واپسی کے لیے اب حالات سازگار ہوگئے ہیں۔

گنا میں اس مانسون سیزن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہاں 65.6 انچ بارش ہوئی۔ منڈلا-رائسین میں 62 انچ اور شیوپور-اشوک نگر میں 56 انچ سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ شاجاپور، کھرگون، کھنڈوا، بڑوانی، اور دھار سب سے کم بارش والے 5 اضلاع میں شامل ہیں۔ شاجاپور میں 28.9 انچ، کھرگون میں 29.6 انچ، کھنڈوا میں 32 انچ، بڑوانی میں 33.5 انچ اور دھار میں 33.6 انچ بارش ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande