دربھنگہ ضلع میں سینکڑوں لیٹر دیسی شراب ضبط
دربھنگہ، 8 اکتوبر (ہ س)۔ دربھنگہ ضلع کے ساکت پور تھانہ کی پولیس نے پاسوان ٹولہ، ماہیا گاؤں،تاراڈیہ بلاک میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر دیسی شراب کو ضبط کرکے تلف کیا۔ معلومات کے مطابق پولیس کو آج صبح خفیہ اطلاع ملی کہ پاسوان ٹولہ میں
ماہیا گاؤں میں سکت پور تھانہ کی بڑی کارروائی، سینکڑوں لیٹر دیسی شراب ضبط


دربھنگہ، 8 اکتوبر (ہ س)۔ دربھنگہ ضلع کے ساکت پور تھانہ کی پولیس نے پاسوان ٹولہ، ماہیا گاؤں،تاراڈیہ بلاک میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر دیسی شراب کو ضبط کرکے تلف کیا۔

معلومات کے مطابق پولیس کو آج صبح خفیہ اطلاع ملی کہ پاسوان ٹولہ میں بڑے پیمانے پر دیسی شراب کی پیداوار اور فروخت ہو رہی ہے۔ اطلاع ملنے پرتھانہ انچارج اروند کمار کی قیادت میں فوری کارروائی کی گئی۔ پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چھاپہ مار ی کرکے دیسی شراب کے پندرہ سے بیس کنٹینر قبضے میں لے لیے۔ برآمد شدہ شراب کو سڑک پر ڈال کر تلف کر دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس بستی میں تقریباً 30 سے35 مکانات ہیں، جن میں سے زیادہ تر طویل عرصے سے دیسی شراب کی تیاری اور فروخت میں ملوث تھے۔ پولیس نے موقع پر موجود کچھ ڈیلروں کو گرفتار بھی کیا۔

تھانہ انچارج اروند کمار نے بتایا کہ پولیس علاقے میں اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں کاکودھا گاؤں میں بابو صاحب کے گھر سے درجنوں لیٹر غیر ملکی شراب برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شراب کے کاروبار کے پیچھے کچھ بااثر لوگ ہیں اور ان سرگرمیوں کی سرپرستی کر کے بھاری منافع کما رہے ہیں۔ چھاپہ ماری اور گرفتاریوں کے باوجود علاقے میں شراب کی تیاری اور منشیات کا استعمال رکنے کے آثار نظر نہیں آتے ۔

تھانہ انچارج نے کہا کہ غیر قانونی شراب کی تیاری کو مکمل طور پر روکنا ہماری ترجیح ہے، اور اس سمت میں بھرپور مہم جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande