لکھن پور چوکی پر بائیک سواروں نے پولیس پر فائرنگ کی
جموں, 8 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے لَکھن پور تھانہ کے تحت کیرین-گنڈیال چوکی کے علاقے میں بدھ کے روز اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب معمول کی چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں
لکھن پور چوکی پر بائیک سواروں نے پولیس پر فائرنگ کی


جموں, 8 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے لَکھن پور تھانہ کے تحت کیرین-گنڈیال چوکی کے علاقے میں بدھ کے روز اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب معمول کی چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے پنجاب سے جموں و کشمیر کی جانب آنے والی ایک موٹر سائیکل کو روکنے کا اشارہ کیا، تاہم موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے فوری تعاقب کیا، اس دوران موٹر سائیکل کیرین-گنڈیال پل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کٹھوعہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک ملزم کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

افسر نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ اشارہ ملا ہے کہ زخمی نوجوان منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید پہلوؤں کی جانچ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande