بھاگلپور، 8 اکتوبر (ہ س)۔محکمہ تعمیرات عمارت کے ایگزیکٹیو انجینئر پرنو کمار کے بھاگلپور واقع گھر پر ویجیلنس ٹیم نے بدھ کی صبح چھاپہ مار ی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ کی 12 رکنی ویجیلنس ٹیم نے غیر متناسب اثاثوں کی شکایت ملنے کے بعد یہ کارروائی شروع کی۔ ٹیم صبح سے پرنو کمار کی بھاگلپور رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔ انجینئر پرنو کمار گھر پر موجود نہیں تھے، لیکن ویجیلنس افسران خاندان کے دیگر افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
مقامی پولیس بھی ویجلینس ٹیم کے ساتھ تعینات ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ بتایا جاتا ہے کہ پرنو کمار دربھنگہ میں تعینات ہیں اور بھاگلپور میں اضافی چارج بھی رکھتے ہیں۔ دریں اثنا ای او یو کے ڈی ایس پی لو کمار نے بتایا کہ دربھنگہ میں ان کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ ٹیم نے بھاگلپور سے زمین کے کاغذات اور کچھ زیورات ضبط کیے ہیں، جنہیں مزید تفتیش کے لیے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan