رانچی، 8 اکتوبر (ہ س)۔ جنوب مغربی مانسون جھارکھنڈ سے وداع ہو گیا ہے۔ اس کے باوجود، ریاست کے کچھ علاقوں میں مقامی موسمی وجوہات کی وجہ سے اب بھی اچھی بارش ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے گووند پور میں سب سے زیادہ 108 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ، جن میں چندن کیاری میں 42.6 ملی میٹر، چندر پورہ اور فتح پور میں 41 ملی میٹر، شکاری پاڑہ میں 40.2 ملی میٹر، جامتاڑا میں 34.8 ملی میٹر، دھنباد کے ٹونڈی میں 26.2 ملی میٹر،نامکم میں 24.3 ملی میٹر،جامتاڑا میں 21.4ملی میٹر، دمکا میں 20ملی میٹراور ڈمری میں 19.5 ملی میٹر بارش درج کئی گئی۔
بدھ کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے صاف موسم رہااور گنگنی دھوپ کھلی رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، جھارکھنڈ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پاکوڑ میں 33.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور سب سے کم 18.7 ڈگری سیلسیس لاتیہار میں درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ریاست کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1 سے 1.5 ڈگری سیلسیس کی کمی کی پیش گوئی کی ہے۔
رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.8 ڈگری سیلسیس، جمشید پور میں 32.1 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں 32.6 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں 31.1 ڈگری اور چائباسا میں 31.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد