شملہ، 8 اکتوبر (ہ س) ۔
شملہ ضلع کے چڑگاو¿ں علاقے میں دیر رات سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ کل رات چڑگاو¿ں کھبل روڈ پر ایک بولیرو گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی۔
بولیرو میں تین مسافر سوار تھے۔ راجونت (36) اور وشال (42) ساکن سند واڑی کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ تیسرا، کامراج زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر روہڑو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روہڑو اسپتال بھیج دیا۔ ڈی ایس پی روہڑو پرنو چوہان نے حادثے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گاڑی بے قابو ہو گئی ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ