محکمہ موسمیات مراٹھواڑہ، کونکن اور مدھیہ مہاراشٹرا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
ممبئی، 8 اکتوبر (ہ س) ۔ ریاست مہاراشٹر میں واپسی کے مانسون کے دوران ایک بار پھر بادل چھا گئے ہیں اور موسم میں غیر یقینی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دو دنوں میں ریاست کے کئی علاق
IMD ISSUES YELLOW ALERT FOR RAIN IN MULTIPLE DISTRICTS


ممبئی،

8 اکتوبر (ہ س) ۔

ریاست مہاراشٹر میں واپسی کے مانسون کے دوران ایک بار پھر بادل چھا

گئے ہیں اور موسم میں غیر یقینی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش

گوئی کی ہے کہ اگلے دو دنوں میں ریاست کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

ہوسکتی ہے۔ اس تناظر میں محکمہ نے متعدد اضلاع کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔

محکمہ

کے مطابق کونکن، شمالی مدھیہ مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ کے مختلف حصوں میں اگلے 48

گھنٹوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ مراٹھواڑہ میں 8 سے 11 اکتوبر کے درمیان الگ الگ

مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ بجلی چمکنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ چھترپتی

سمبھاجی نگر اور جالنا میں 8 اکتوبر کو جبکہ لاتور اور عثمان آباد میں 8 اور 9

اکتوبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ

موسمیات کے مطابق مراٹھواڑہ کے اضلاع میں آئندہ چار سے پانچ دن کے دوران درجہ

حرارت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب تھانے، پالگھر، کونکن کے ساحلی

اضلاع اور مشرقی ودربھ میں بھی کہیں کہیں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ

موسمیات نے رتناگیری، سندھو درگ، ستارا، کولہاپور، سانگلی، شولاپور، عثمان آباد،

لاتور، چندرپور اور گڈچرولی کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے، جہاں گرج چمک کے ساتھ

بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

اس کے

علاوہ ممبئی، تھانے، رائے گڑھ، ناسک، نندربار، دھولیہ، جلگاؤں، پونے، بیڑ، پربھنی،

ناندیڑ اور اورنگ آباد کے کچھ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے زرعی کام جلد از جلد مکمل کریں

اور بارش کے پیش نظر فصلوں کے تحفظ کے انتظامات یقینی بنائیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande