سرینگر، 8 اکتوبر( ہ س)۔شمالی کشمیر میں، ہندواڑہ پولیس نے کالعدم تنظیموں حریت اور جماعت اسلامی (جے آئی) سے وابستہ افراد کی رہائش گاہوں پر تلاشی لی۔ حکام نے بتایا کہ یہ تلاشی کالعدم حریت کانفرنس سے وابستہ غلام حسن خان ولد حبیب اللہ خان ساکن میدان چوگول کی رہائش گاہ پر اور کالعدم جماعت اسلامی سے وابستہ عبدالاحد لون ولد عبدالعزیز لون واہی پورہ کی رہائش گاہ پر کی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ تلاشیاں جاری تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر کی گئیں جس کا مقصد ان افراد کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تصدیق کرنا تھا جو امن عامہ اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ: ہندواڑہ پولیس خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir