ای رکشے درست ہونے تک ہاتھ رکشہ گلیوں میں کچرا اٹھایں گے
علی گڑھ, 8 اکتوبر (ہ س)۔ اربن اینوائیروٹیک سروسز کمپنی شہر میں گھر گھر کچرا اٹھانے کا کام کر رہی ہے۔ شہر کی تنگ گلیوں میں ای رکشا کے ذریعہ کچرا اٹھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں،مگرتکنیکی مسائل کی وجہ سے فی الحال ای رکشہ سبھی گلیوں میں نہیں پہنچ پ
ای رکشے درست ہونے تک ہاتھ رکشہ گلیوں میں کچرا اٹھایں گے


علی گڑھ, 8 اکتوبر (ہ س)۔

اربن اینوائیروٹیک سروسز کمپنی شہر میں گھر گھر کچرا اٹھانے کا کام کر رہی ہے۔ شہر کی تنگ گلیوں میں ای رکشا کے ذریعہ کچرا اٹھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں،مگرتکنیکی مسائل کی وجہ سے فی الحال ای رکشہ سبھی گلیوں میں نہیں پہنچ پا رہا ہے، انکی مرمت کی جا رہی ہے۔ اس لیے جب تک ای رکشوں کی مرمت نہیں ہو جاتی، کمپنی کے ہاتھ رکشوں کا استعمال کرتے ہوئے کوڑا جمع کیا جائے گا۔ کمپنی نے 80 ؍ ہاتھ سے کیھنچے والے رکشے میدان میں تعینات کیے ہیں۔ یہ تنگ گلیوں میں جائیں گے اور گھر گھر کوڑا اٹھائیں گے۔

ابھی شہر کی تنگ گلیوں میں کچرا اٹھانے کا نظام پوری طرح نافذ نہیں ہو سکا ،کچھ دن پہلے نگر نگم نے ادے سنگھ جین روڈ پر واقع واٹر ورکس کمپلیکس میں ای رکشہ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا، ای رکشے تقریباً دو سال قبل خریدے گئے تھے اور پارکنگ میں کھڑے تھے۔ طویل عرصے تک استعمال نہ ہونے سے ای رکشہ کی بیٹریاں ختم ہو چکی ہیں، کچھ میں تکنیکی خرابیاں بھی پیدا ہوئی ہیں۔ اب ان کی مرمت کے لیے مکینکس کو بلایا جا رہا ہے۔ جب تک ان کی مرمت نہیں ہو تی، لوگوں کو خالی جگہوں پر کچرا پھینکنے سے روکنے کے لیے ہاتھ رکشوں کو گلیوں میں بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔اربن اینوائروٹیک کمپنی کے پروجیکٹ ہیڈ محمد احسان سیفی نے بتایا کہ124 ای رکشے جانے کے لیے تیار ہیں، کچھ کو خرابی کی وجہ سے روکا گیا ہے، انکی مرمت ہو رہی ہے۔ اس لیے گلیوں سے کچرا اٹھانے کا کام نہیں روکا جائے گا۔ وہاں ہاتھ رکشا استعمال کیے جائیں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande