چناری سے کانگریس ایم ایل اے مراری گوتم نے استعفیٰ دیا
پٹنہ، 8 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس ایم ایل اے مراری گوتم نے بدھ کے روز اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفی اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو کو سونپ دیا۔ کانگریس پارٹی چھوڑنے کے بعد مراری گوتم اب بی جے پی کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔چناری
چناری سے کانگریس ایم ایل اے مراری گوتم نے استعفیٰ دیا


پٹنہ، 8 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس ایم ایل اے مراری گوتم نے بدھ کے روز اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفی اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو کو سونپ دیا۔ کانگریس پارٹی چھوڑنے کے بعد مراری گوتم اب بی جے پی کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔چناری اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے مراری گوتم طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں اور اس کوشش میں انھوں نے باضابطہ طور پر کانگریس سے خود کو الگ کر لیا ہے اور اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 12 فروری 2024 کو نتیش کمار حکومت کے فلور ٹیسٹ کے دوران مراری گوتم نے بغاوت کر دی۔ کانگریس ایم ایل اے مراری پرساد گوتم پھر اپنی پارٹی کے وہپ کے خلاف گئے اور نتیش کمار کی حمایت کی۔ اس سے قبل 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات میں مراری گوتم نے جنتا دل یونائیٹڈ کے للن پاسوان کو 18,003 ووٹوں سے شکست دے کر چناری اسمبلی جیتی تھی۔ اب وہ بی جے پی کے امیدوار کے طور پر اس سیٹ سے لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande