اورنگ اباد میں گئو رکشکوں پرہجوم کا حملہ، تین افراد گرفتار، پولیس کی تفتیش جاری
اورنگ
آباد، 8 اکتوبر(ہ س)۔
اورنگ آباد کے چکلتھانہ علاقے میں ایک ہجوم نے گئو رکشکوں
اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس کے بعد پولیس نے تین سنگین مقدمات درج کرتے
ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعے میں گاؤ رکشک گنیش شیلکے شدید زخمی ہوا ہے
جبکہ پولیس نے اب تک تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس
کے مطابق، گاؤ رکشکوں کو اطلاع ملی تھی کہ کیمبرج چوک کے قریب ممنوعہ جانوروں کا
گوشت اسمگل کیا جا رہا ہے۔ ایم آئی ڈی سی سڈکو پولیس نے ایک رکشہ پکڑنے کے بعد مزید
اطلاع پر چکلتھانہ کے پشپک گارڈن علاقے کا رخ کیا، جہاں پولیس اہلکار انکش ڈھاگے
اور گاؤ رکشک گنیش شیلکے پہنچے۔
اس
دوران مبینہ طور پر اسمگلنگ میں ملوث افراد نے مشتعل ہو کر مقامی ہجوم کو اکٹھا کیا
اور دونوں پر حملہ کر دیا۔ تقریباً 20 سے 25 افراد پر مشتمل ہجوم نے چاقو، لاٹھیوں
اور لوہے کی سلاخوں سے دونوں کو نشانہ بنایا۔ گنیش شیلکے کو شدید چوٹیں آئیں، جبکہ
پولیس اہلکار ڈھاگے کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا گیا۔
رپورٹ
کے مطابق ڈھاگے نے زخمی گنیش کو ہجوم سے بچایا اور موٹر سائیکل پر اسپتال منتقل کیا۔
زخمی کے سر اور کمر پر گہری چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس حکام پرشانت سوامی، گجانن کلیانکر،
اشوک بھنڈارے اور سچن انگولے موقع پر پہنچے، تاہم حملہ آور فرار ہو گئے۔ علاقے میں
پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
دوسری
جانب گاؤ رکشک گنیش شیلکے پر حملے کے خلاف کرانتی چوک پر ہندو برادری اور گورکشک
دل نے زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر نرمی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے فوری
کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے قتل کی کوشش، ہنگامہ آرائی اور حملے کے الزامات
کے تحت تین مقدمات درج کیے ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے