اننت کمار سنگھ نے انتخاب لڑنے کا کیا اعلان، 14 اکتوبر کو مکامہ سےکریںگے پرچہ نامزدگی داخل
پٹنہ، 8 اکتوبر (ہ س) ۔مکامہ کے سابق ایم ایل اے اور باہوبلی اننت کمار سنگھ 14 اکتوبر کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ یہ اطلاع ان کے نمائندے نے بدھ کے روز دی۔ اننت کمار سنگھ نے بھی یہ معلومات سوشل میڈیا پر شیئر ک
اننت کمار سنگھ نے انتخاب لڑنے کا کیا اعلان، 14 اکتوبر کو مکامہ سےکریںگے پرچہ نامزدگی داخل


پٹنہ، 8 اکتوبر (ہ س) ۔مکامہ کے سابق ایم ایل اے اور باہوبلی اننت کمار سنگھ 14 اکتوبر کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ یہ اطلاع ان کے نمائندے نے بدھ کے روز دی۔

اننت کمار سنگھ نے بھی یہ معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان کی پوسٹ میں لکھا گیا، چھوٹے سرکار 14 اکتوبر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس پرمسرت موقع پر میں تمام لوگوںاور اپنے حامیوں کا آشیرواد اور پیار چاہتا ہوں۔اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اپنے حامیوں اور مقامی لوگوں سے اپنے سیاسی سفر میں اعتماد اور حمایت کی اپیل کی۔مکامہ اسمبلی حلقہ میں اننت کمار سنگھ کا نام طویل عرصے سے سیاسی چرچے میں ہے۔ وہ اس سے قبل مکامہ سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande