دو ماہ گزرنے کے بعد بھی اسپورٹس کالج کے لیے زمین کی منظوری نہیں ملی
علی گڑھ, 8 اکتوبر (ہ س) علی گڑھ ڈویژن کے پہلے اسپورٹس کالج کے لیے زمین دو ماہ گزرنے کے بعد بھی فائنل نہیں ہو سکی ہے۔ حال ہی میں ڈویژنل کمشنر نے ضلع انتظامیہ کو خط بھیج کر کالج کے لیے50؍ایکڑ اراضی فراہم کرنے کو کہا تھا ۔ اب ڈویژنل کمشنر آفس نے ایک
دو ماہ گزرنے کے بعد بھی اسپورٹس کالج کے لیے زمین کی منظوری نہیں ملی


علی گڑھ, 8 اکتوبر (ہ س) علی گڑھ ڈویژن کے پہلے اسپورٹس کالج کے لیے زمین دو ماہ گزرنے کے بعد بھی فائنل نہیں ہو سکی ہے۔ حال ہی میں ڈویژنل کمشنر نے ضلع انتظامیہ کو خط بھیج کر کالج کے لیے50؍ایکڑ اراضی فراہم کرنے کو کہا تھا ۔ اب ڈویژنل کمشنر آفس نے ایک بار پھر خط بھیج کر اس حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے۔

ڈویژنل کمشنر دفتر کے انچارج ریونیو آفیسر اکھلیش یادو نے علیگڑھ کے ڈی ایم کو ایک خط بھیجا ہے۔ اسمیں لکھا ہے کہ حال ہی میں کالج کی تعمیر کے سلسلے میں ایک خط بھیجا گیا تھا۔ اس میںانتظامی کارروائی کے ساتھ تقریباً۵۰؍ ایکڑ زمین محکمہ کھیل کو مفت منتقل کرنے کی درخواست کی۔اس حوالے سے دفتر کو سفارشات کے ساتھ ایک تجویز فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی تھی،جو ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ حکومت نے اب اس سلسلے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ اس لیے گرام سبھا کو چاہیے کہ وہ زمین کی نشاندہی کرے اور جلد از جلد رپورٹ فراہم کرے۔حال ہی میں، انتظامیہ نے اس مقصد کے لیے گرسیکرن کول تحصیل میں زمین کی نشاندہی کی تھی۔ محکمہ حیوانات اس زمین کا مالک ہے، حتمی منظوری سے قبل محکمہ مویشی پروری کے ڈائریکٹوریٹ کو خط بھیجا گیا ہے،یہاں سے منظور ہونے پر زمین کو اسپورٹس کالج کے لیے مختص کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande