نئی دہلی۔ 8 اکتوبر(ہ س)۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور ساکیت کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 134 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ ساکیت کورٹ کے وکلاءاور اسٹاف کے لوگوں نے بڑے پیمانے پر استفادہ کیا۔ صفدرجنگ ہسپتال سے دانتوں کے ڈاکٹر منیش تیواری اور آنکھوں کے ڈاکٹر پنکج رنجن نے اپنے اسٹاف کے ساتھ مفت میں چیک اپ کیا اور مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ پروفیسر ایس ایم عارف زیدی، پروفیسر محمد ادریس، ڈاکٹر الیاس مظہر حسین، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر طیبہ رازق، ڈاکٹر عزیر بقائی، ڈاکٹر خورشید عالم، حکیم حافظ محمد مرتضیٰ دہلوی وغیرہ نے اعزازی خدمات پیش کیں۔ اس موقع پر مختلف امراض کا معائنہ کرکے لوگوں کو مفت میں دوائیں فراہم کی گئیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد ادریس نے کہا کہ ا?ل انڈیا یونانی طبی کانگریس ملک کی واحد تنظیم ہے جس نے کثیر تعداد میں تسلسل کے ساتھ جھگی جھونپڑی سے لے کر عدالت عالیہ تک مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ اس کے ذریعہ یہ پیغام بھی دیا گیا کہ طب یونانی ہر خاص و عام کے لیے یکساں مفید ہے۔ پروفیسر ایس ایم عارف زیدی نے کہا کہ ہمیں کسی بھی طرح سے احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہونا ہے اور ا?ج کا دَور یوں بھی اسپیشلائزیشن کا دَور ہے، لوگ دوسرے طریقہ علاج سے اوب کر طب یونانی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم بہت سے ایسے امراض کا علاج کرنے میں کامیاب ہیں جو لاعلاج سمجھے جارہے تھے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ معیاری ادویات کا استعمال کیا جائے۔ تمام شرکاءکا شکریہ معروف سماجی کارکن عبدالباسط نے ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais