حیدرآباد, 7۔ اکتوبر۔(ہ س)۔تلنگانہ ہائی کورٹ کی جج ایس نندا نے ایشیا کے بڑے چرچوں میں سے ایک میدک کے چرچ کا دورہ کیا۔ان کا شانداراستقبال ڈسٹرکٹ جج نیلم،ضلع کلکٹرراہل راج اورایس پی سرینواس راؤ نے کیا۔جج نے چرچ میں خصوصی دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ چرچ کے منتظمین نے چرچ کی اہمیت اور اس کی تاریخ سے ان کوواقف کروایا۔ اس موقع پر جسٹس نندانے مسرت کااظہارکیا۔انہوں نے چرچ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے دیگرتفصیلات بھی حاصل کی۔اس چرچ کی تعمیر 1914 میں شروع ہوئی اور 25 دسمبر 1924 کو اس کو عبادت کیلئے کھول دیاگیا۔یہ چرچ نہ صرف عبادت کامرکزہے بلکہ مقامی کمیونٹی کے لئے ثقافتی اور روحانی اہمیت بھی رکھتا ہے۔اس کی تعمیرمیں شامل ہونے والے مقامی افرادکی محنت اورعزم نے اس چرچ کوایک تاریخی ورثہ بنادیاہے۔ اس چرچ کے منتظمین اس کی تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثہ کومحفوظ رکھنے میں سرگرم ہیں۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق