اے ایم یو کے طلبہ کی کسان میلے میں شرکت، کھیتی باڑی پر مبنی معاشی نظام کا مشاہدہ
اے ایم یو کے طلبہ کی کسان میلے میں شرکت، کھیتی باڑی پر مبنی معاشی نظام کا مشاہدہ علی گڑھ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ہوم سائنس کے بی ایس سی کمیونٹی سائنس، سمسٹر اوّل کے طلبہ نے کوارسی زر
اے ایم یو کے طلبہ کی کسان میلے میں شرکت، کھیتی باڑی پر مبنی معاشی نظام کا مشاہدہ


اے ایم یو کے طلبہ کی کسان میلے میں شرکت، کھیتی باڑی پر مبنی معاشی نظام کا مشاہدہ

علی گڑھ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ہوم سائنس کے بی ایس سی کمیونٹی سائنس، سمسٹر اوّل کے طلبہ نے کوارسی زرعی فارم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ’راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا‘ کے تحت منعقدہ ’کرشی گیان سنگوشٹھی / کسان میلہ‘ میں شرکت کی۔

یہ دورہ،کاشت پر مبنی روزگار کے مضمون کے پریکٹیکل کے تحت منعقد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو زراعت پر مبنی معاشی نظام اور زرعی کاروبار کے کردار سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔ ڈاکٹر حنا پروین نے طلبہ کی رہنمائی کی۔ طلبہ نے کسانوں کے درمیان ایک سروے بھی کیا تاکہ مختلف زرعی نظاموں اور زرعی معاشی سرگرمیوں کے بارے میں آگہی پیدا کی جا سکے۔ اس مشق سے نہ صرف انہیں کسانوں کو درپیش زمینی چیلنجوں کو سمجھنے میں مدد ملی بلکہ کھیتی باڑی اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کو منظم کرنے کے بارے میں بھی سیکھنے کا موقع ملا۔

شعبہ ہوم سائنس کی چیئرپرسن پروفیسر صبا خان نے کہا کہ کسان برادری سے براہ راست گفتگو کے ذریعے طلبہ کو پیداوار، مارکیٹنگ اور زرعی کاروبار کی پائیداری سے متعلق مسائل کو سمجھنے میں مدد ملی۔ اس عملی تجربے سے نہ صرف ان کی علمی صلاحیت میں اضافہ ہوا بلکہ انہیں پائیدار زرعی نظام کے فروغ کے لیے کسانوں کے مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل تلاش کرنے کی اہمیت کا بھی احساس ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande