پروفیسر سیف سعید ندیم ترین ہال کے پرووسٹ مقرر
پروفیسر سیف سعید ندیم ترین ہال کے پرووسٹ مقرر علی گڑھ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ سول انجینئرنگ کے پروفیسر سیف سعید کو دو سال کی مدت کے لئے ندیم ترین ہال کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر سیف سعید نے بی ٹیک
پروفیسر سیف سعید


پروفیسر سیف سعید ندیم ترین ہال کے پرووسٹ مقرر

علی گڑھ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ سول انجینئرنگ کے پروفیسر سیف سعید کو دو سال کی مدت کے لئے ندیم ترین ہال کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر سیف سعید نے بی ٹیک (سول انجینئرنگ) اور ایم ٹیک (واٹر ریسورسز انجینئرنگ) کی ڈگریاں اے ایم یو سے حاصل کیں اور پی ایچ ڈی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، روڑکی سے مکمل کی۔ انہیں تدریس اور تحقیق کا 17 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ متعدد معروف جرائد میں تحقیقی مضامین شائع کر چکے ہیں اور کئی پی ایچ ڈی اور ایم ٹیک تحقیقی مقالات کی نگرانی کر چکے ہیں۔ وہ واٹر ریسورسز انجینئرنگ کے پیشہ ور اداروں کے رکن بھی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande