والد کی ڈانٹ سے ناراض بیٹی نے خود کشی کی
والد کی ڈانٹ سے ناراض بیٹی نے خود کشی کی بھاگلپور، 7 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے کجرولی تھانہ علاقے کے گڑی بہادر پور گاؤں میں منگل کے روز اپنے والد کی ڈانٹ سے ناراض ہوکر سمن رنجن نے خود کر لی۔ واقعہ کے بارے میں متوفی کے والد جتیندر منڈل نے بتایا کہ اس نے
والد کی ڈانٹ سے ناراض بیٹی نے کی خود کشی


والد کی ڈانٹ سے ناراض بیٹی نے خود کشی کی بھاگلپور، 7 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے کجرولی تھانہ علاقے کے گڑی بہادر پور گاؤں میں منگل کے روز اپنے والد کی ڈانٹ سے ناراض ہوکر سمن رنجن نے خود کر لی۔ واقعہ کے بارے میں متوفی کے والد جتیندر منڈل نے بتایا کہ اس نے پیرکے روز اپنی بیٹی کو کسی وجہ سے ڈانٹا تھا۔ اس کے بعد وہ منگل کے روز کھیتوں میں کام کرنے چلے گئے جبکہ ان کی اہلیہ سبزی خریدنے بازار گئی تھی۔ اس دوران سمن گھر میں اکیلی تھی۔ جب وہ واپس آیا تو اس نے اپنی بیٹی کو کمرے کے اندر پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کجرولی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے فوجداری مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande